مقبول خبریں
مریخ کے چاند کیسے وجود میں آئے؟
زمین کا پڑوسی اور نظام شمسی کے چوتھے سیارے مریخ کے دو چاند ہیں جن کی وجودگی کے بارے میں اہم معلومات سامنے آئی ہے۔
کمپیوٹر سیمولیشن کے مطابق سرخ سیارہ مریخ کے چاند فوبوس اور دیموس ممکنہ طور پر اس وقت وجود میں آئے ہوں گے جب ایک بڑا سیارچہ خطرناک حد تک اس کے قریب گھوم رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے ماڈل کی تجویز کے مطابق فوبوس اور ڈیموس ایک بڑے سیارچے کے ملبے سے پیدا ہوئے جو مریخ کے بہت قریب گھومتا رہا اور اپنی روشے کی حد عبور کر گیا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ روشے کی حد وہ فاصلہ تھا جس پر سیارے سے نکلنے والی کشش ثقل کی قوتیں بہت زیادہ ہو گئیں اور سیارچے کے دو ٹکڑے ہوگئے جس سے یہ دونوں چاند وجود میں آئے۔
ناسا ایمس ریسرچ سینٹر کے جیکب کیگریئس کا کہنا ہے کہ فوبوس اور ڈیموس کی وجودگی کا آپشن تلاش کرنا دلچسپ ہے کیونکہ یہ دونوں چاند ہمارے نظام شمسی کے واحد چاند ہیں جو زمین کے علاوہ کسی پتھریلے سیارے کے گرد چکر لگاتے ہیں۔
مریخ کے چاندوں کی وضاحت کرنا آسان نہیں کیونکہ دونوں بہت چھوٹے ہیں جس کی وجہ سے یہ پکڑے گئے سیارچوں کی طرح نظر آتے ہیں۔
فوبوس اور دیموس کے مدار مریخ سے منسلک ہیں اور اس سے اس بات کا زیادہ امکان نظر آتا ہے کہ آیا وہ مریخ کے گرد مدار میں بنے تھے۔