بدھ، 4-دسمبر،2024
بدھ 1446/06/03هـ (04-12-2024م)

بین اسٹوکس نے آئی پی ایل کیوں ٹھکرایا؟ کرکٹر نے بتادیا

27 نومبر, 2024 13:04

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی میگا نیلامی میں حصہ نہیں لینے کی وجہ بتائی ہے۔

بین اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آخری ایام کو طول دینے کی کوشش میں آئی پی ایل آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں حصہ نہیں لیا تھا۔

بین اسٹوکس آئی پی ایل 2025 کے لئے جدہ میں میگا نیلامی کے لئے دستخط شدہ 52 انگلش کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان کو 2026 تک آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے منظور کردہ نئے قواعد کے تحت وہ کھلاڑی جو پہلے لیگ میں شرکت کرچکے ہیں لیکن میگا نیلامی کے لیے خود کو اندراج نہیں کر سکیں وہ منی نیلامی کے لیے اندراج نہیں کروا سکیں گے۔

قبل ازیں بین اسٹوکس رائزنگ پونے سپُر جائنٹس، راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے ساتھ ملین پاؤنڈ کے منافع بخش معاہدے کر چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ سے قبل کرائسٹ چرچ میں بی بی سی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میں اپنے کیریئر کے اختتام پر ہوں لیکن جب تک ممکن ہوگا میں انگلینڈ کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے کھیلنا ہے تو اپنے جسم اور جتنا ممکن ہو سکے خود کی دیکھ بھال کرنا ہوگی۔

کرک انفو کے مطابق برینڈن میک کولم کو ون ڈے کوچ بھی منتخب کیے جانے کے بعد بین اسٹوکس فروری میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ون ڈے ٹیم میں واپسی کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top