جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

کراچی سے نئی ایئرلائن سروس شروع کرنے کا اعلان

27 نومبر, 2024 13:05

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری نے نئی ایئر لائن ’ایئر کراچی‘ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی تاجر برادری نے ایک نئی ایئرلائن ‘ایئر کراچی’ کے اجراء کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں کمپنی پہلے ہی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق سینئر نائب صدر حنیف گوہر نے میڈیا بریفنگ کے دوران تصدیق کی کہ وفاقی حکومت کو نئی ایئرلائن کے لائسنس کیلئے درخواست ارسال کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سنگاپور ایئرلائن کی پرواز شدید جھٹکوں کی لپیٹ میں آگئی

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایئرلائن کے آپریشنز کیلئے 3 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔ حنیف گوہر نے کہا کہ ‘ایئر کراچی’ کا لائسنس آنے والے دنوں میں ملنے کی توقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران کو ایئر لائن کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے جبکہ عقیل کریم ڈھیڈھی، عارف حبیب اور ایس ایم تنویر سمیت نمایاں کاروباری افراد کمپنی کے شیئر ہولڈرز ہونگے۔

اس کے علاوہ بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل اور حمزہ تابانی بھی ایئرلائن میں اسٹیک ہولڈرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ ‘ایئر کراچی’ 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ کام کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہے جس میں ہر شیئر ہولڈر 5 0 ملین روپے کا حصہ ڈالے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top