جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین 13 ماہ بعد جنگ بندی کا آغاز

27 نومبر, 2024 09:48

تل ابیب: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ بندی کا آغاز ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی کا اطلاق لبنانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ہوا جس سے لبنان کے قصبوں اور شہروں پر اسرائیلی حملوں اور جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کا مستقل خاتمہ ہو جائے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نے جنگ بندی کی تجویز مان لی ہے، معاہدے کو دشمنی کے مستقل خاتمے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں 60 دن کے اندر لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلاء شامل ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا خوف! یو اے ای میں قتل صہیونی ربی کے قاتل گرفتار

مزید پڑھیں:حزب اللہ کے حملوں نے دشمن اسرائیل کو گھنٹوں پر لاکھڑا کیا

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لبنانی فوج ملک کے جنوب میں علاقے کا کنٹرول سنبھال لے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حزب اللہ اپنی افواج کی تعمیر نو نہ کرے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کو دہائیوں پیچھے دکھیل دیا ہے، حزب اللہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو دوبارہ حملے شروع کردیں گے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں غزہ شہر کے علاقے زیتون کے ایک اسکول میں پناہ لینے والے 13 افراد بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں کم از کم 44,249 فلسطینی شہید اور 104,746 زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top