جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

اسرائیل، حزب اللہ جنگ بندی کے بعد بیروت میں فائرنگ کی گونج

27 نومبر, 2024 10:03

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی اس وقت نافذ العمل ہوئی جب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ دونوں فریقوں نے امریکا اور فرانس کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کو قبول کر لیا۔

جنگ بندی کے نفاذ کے بعد بیروت میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا واقعہ جشن منانے کے لیے ہوا یا نہیں۔

جنگ بندی میں اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر جاری تنازع کے خاتمے کا وعدہ کیا گیا ہے جس میں گذشتہ سال غزہ جنگ کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد اپنی جانیں کھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین ایک سال بعد جنگ بندی کا آغاز

جنگ بندی سے پہلے کے گھنٹوں میں اسرائیل نے بیروت اور لبنان کے دیگر حصوں میں فضائی حملوں کی مہم تیز کر دی تھی جس میں کم از کم 18 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے مالیاتی انتظام اور نظام کے اجزاء کو نشانہ بنایا جس میں منی ایکسچینج آفس بھی شامل ہے۔

صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ داغے گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top