مقبول خبریں
علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے فرار ہونے کے بعد احتجاج منسوخ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف ڈی چوک پر گرینڈ آپریشن آغاز کیا تو پی ٹی آئی قیادت نے احتجاج منسوخ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف ڈی چوک پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی فرار ہوتے ہی خیبر پختونخوا پہنچ گئیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے جو بعد میں خیبر پختونخوا (کے پی) کی طرف بھاگ گئے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے، فوجی دستے گرفتاریوں کیلئے تیار
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومتی منصوبے کے تحت تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے فی الوقت منسوخی کا اعلان کیا جاتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کامظاہرہ کیاگیا، انہوں نے دعویٰ کیاکہ شہیدکیےگئے8 کارکنوں کےکوائف آچکے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،کارکنان کے قتل اور آپریشن کی مذمت کرتےہیں۔