جمعہ، 13-دسمبر،2024
جمعہ 1446/06/12هـ (13-12-2024م)

پی ٹی آئی احتجاج؛ کل بھی اسکولز، دفاتر بند رہیں گے

26 نومبر, 2024 21:00

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے کل بھی رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مظاہروں اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلجنس کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔

دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد کے مطابق شہر میں کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: آخری بال تک لڑیں، مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے ہیں جہاں سیکیورٹی فورسز اور کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top