جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

ہانیہ کو شادی کا مشورہ کیوں دیا تھا؟ ریحام خان نے بتادیا

26 نومبر, 2024 20:25

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی مشورہ دینے کی وجہ بتادی۔

ریحام خان نے ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر کے بارے میں بات کی تھی جہاں وہ انکے مشہور ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ میں نبھائے گئے کردار شرجینا کیلئے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے یہ مشورہ بھی دیتی دکھیں کہ ہانیہ عامر فی الحال کرئیر پر توجہ مرکوز رکھیں اور شادی نہ کریں۔

اب ریحام خان نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہانیہ کو شادی نہ کرنے کا مشورہ آخر دیا کیوں؟

مزید پڑھیں: ریحام خان کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق انوکھا مشورہ

جس پر ریحام خان نے جواب دیا کہ ‘ابھی میرے بیان کے بعد لوگوں نے مجھے کہا کہ خود تو شادیاں کرتی رہتی ہے اور ہانیہ کو شادی کرنے سے منع کر رہی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ شادی تب کریں جب آپ کو لگے کہ آپکو زندگی میں ایک ساتھی کی ضرورت ہے’۔

مزید پڑھیں: کوہلی، انوشکا کے بعد سراج اور ماہرہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

انہوں نے کہا کہ ‘آج کل جیسے لڑکی 20 یا 30 کی عمر کو پہنچتی ہیں تو بائیولوجیکل کلاک ٹک ٹک کرنے لگتی ہے اور والدین کی طرف سے پریشر اور پابندیاں شروع ہوجاتی ہیں تو لڑکیاں سوچتی ہیں کہ شوہر کے پاس جاؤنگی تو آزادی مل جائے گی جبکہ ایسا نہیں ہوتا’۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top