جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

اسرائیل کا خوف! یو اے ای میں قتل صہیونی ربی کے قاتل گرفتار

26 نومبر, 2024 19:42

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں لاپتہ ہونیوالے قابض صہیونی ریاست کے انتہا پسند ربی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں یہوری ربی اور سابق فوجی کے قتل میں ملوث تین ملزمان کی شناخت ظاہر کرکے انہیں تصاویر جاری کردی۔

گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے متحدہ عرب امارات میں یہودی مذہبی رہنما کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی مذہبی رہنما اور سابق فوجی قتل

اماراتی پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت خفیہ رکھی تھی تاہم تفیش کے بعد تصاویر جاری کیں۔

تینوں ملزمان کا تعلق ازبکستان سے ہے، جن میں 28 سالہ اولمپی توہیرووچ، 28 سالہ محمود جان عبدالرحیم اور 33 سالہ عزیزبیک کاملووچ ہیں۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے حملوں نے دشمن اسرائیل کو گھنٹوں پر لاکھڑا کیا

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مکمل ہونے پر وجۂ قتل اور اس سے جڑی مزید تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں قتل ہونے والے اسرائیلی ربی کے پاس مالدووا کی شہریت بھی تھی اور اسی کے پاسپورٹ پر دبئی پہنچے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top