جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

روس نے نیٹو اتحادی یوکرین پر ڈرونز حملوں سے برسات کردی

26 نومبر, 2024 19:19

روس نے نیٹو اتحادی یوکرین پر 188 سے زائد ڈرونز برسا کر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے خودکش ڈرونز سمیت مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے یوکرین پر حملہ کیا، جس نے یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو ڈمی ڈرونز کی مدد سے چکمہ دیا۔

بعدازاں اصل ڈرونز کے ذریعے اپنے حاصل کردہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ادھر یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے 188 ڈرونز میں سے 76 کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر کا نیتن یاہو کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 10 روسی ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا جس کا ملبہ ایک رہائشی عمارت کی چھت پر گرا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل پر 340 میزائل داغ دیے

تاحال ان حملوں میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم کئی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی اور ملٹری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top