جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

حزب اللہ کے حملوں نے دشمن اسرائیل کو گھنٹوں پر لاکھڑا کیا

26 نومبر, 2024 18:15

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے اسرائیل کو گھنٹوں پر لاکھڑا کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں جنگی بندی کی خواہش رکھنے والی صہیونی ریاست کو مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے فوجی تنصیبات پر حملے کرکے اربوں ڈالر کے منصوبوں کو تباہ کردیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے جنگجو مسلسل صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنارہے ہیں جس اسرائیل کی کمر توڑ دی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی پر بڑی پیش رفت

ادھر حزب اللہ نے ڈرون حملہ کرکے شمایم کے علاقے میں اربوں ڈالر کے منصوبے کو تباہ کردیا ہے جبکہ مسلسل حملوں کے خوف سے زیر زمین قائم اسرائیلی فوجی تنصیبات کو ختم کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل پر 340 میزائل داغ دیے

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کی وجہ شمالی سرحدوں پر کئی اہم منصوبے تباہ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز ہوئے حملوں کے بعد نہاریا شہر میں بجلی کا نظام تباہ ہوگیا تھا اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top