مقبول خبریں
ملکہ برطانیہ کی شادی کے کیک کا 77 سال پرانا ٹکڑا سستے داموں نیلام
آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور ان کے شوہر مرحوم شہزادہ فلپ کے 77 سال پرانا شادی کے کیک کا ٹکڑا لاکھوں روپے میں فروخت ہوا ہے۔
نیلامی کرنے والے ادارے ریمن ڈینسی کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کی شادی میں پیش کیے جانے والے کیک کا 77 سال پرانا ٹکڑا رواں ہفتے 2200 پاؤنڈ یعنی 7 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام ہوا ہے۔
یہ کیک، جو اب کھانے کے قابل نہیں لگتا، 20 نومبر 1947 کو شادی کے دن سے تقریبا آٹھ دہائیوں تک محفوظ رہا۔
اسے اب بھی ایک چھوٹے سے ڈبے میں اچھی طرح پیک کیا گیا ہے جس پر اس وقت کی شہزادی الزبتھ کا چاندی کا نشان لگا ہوا ہے۔
اس کیک کے ڈبے کو بکنگھم پیلس سے اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کے ہولی روڈ ہاؤس میں ہاؤس کیپر ماریون پولسن کو شاہی جوڑے کی جانب سے تحفے کے طور پر بھیجا گیا تھا۔
کیک کے ساتھ پولسن کو الزبتھ کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں انہوں نے شادی کے خوشگوار تحفے” پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
الزبتھ دوم اور فلپ کی شادی کا کیک ایک غیر معمولی نو فٹ لمبا بنایا گیا تھا، جس کا وزن 500 پاؤنڈ تھا۔
نیلامی ہاؤس کرسٹیز کے مطابق کیک کے کچھ ٹکڑے کئی دہائیوں تک محفوظ رہنے کے ساتھ نیلامی میں فروخت ہوئے، آخری بار کیک کا ٹکرا 2013 میں 1،750 پاؤنڈ میں نیلام ہوا تھا۔