مقبول خبریں
چڑیا گھر کی مدھوبالا 15 سال بعد نئے گھر منتقل
کراچی چڑیا گھر کی اکیلی ہتھنی مدھوبالا کو پندرہ سال بعد بالآخر آج منگل کو سفاری پارک میں اپنے نئے گھر منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 16 سالہ ہتھنی کو کراچی چڑیا گھر سے ایک خصوصی کنٹینر میں منتقل کرکے سفاری پارک پہنچایا گیا جہاں وہ 15 سال کے طویل انتظار کے بعد اپنی بہنوں سونیا اور ملکہ سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں۔
جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی نتظیم فور پاوز نے ہتھنی کو منتقل کرنے سے پہلے اسے تقریبا ایک سال تک تربیت دی گئی تھی۔ مدھوبالا ہتھنی کو لے جانے والے کنٹینر کو ٹرک سے کرین کے ذریعے اٹھایا گیا جس کے نئے گھر کی شناخت عالمی تنظیم فور پاوز نے کی تھی۔
مزید پڑھیں:کراچی کے چڑیا گھر سے ’مدھوبالا‘ کو کہاں منتقل کیا جائے گا؟
مزید پڑھیں:مدھو بالا طویل انتظار کے بعد بہنوں سے ملنے کیلئے بے تاب
کراچی سفاری پارک میں مدھوبالا ہتھنی کی آمد کے ساتھ ہی ہاتھیوں کی تعداد 3 ہو گئی۔ مدھوبالا ان 4 افریقی ہتھنیوں میں سے ایک ہیں جن کا علاج 2022 میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے عالمی گروپ فور پاوز کی 8 رکنی ٹیم نے کراچی میں کیا تھا۔
خیال رہے کہ ہتھنی مدھوبالا کئی سالوں سے دانتوں کے انفیکشن اور ٹوٹے ہوئے دانت کی وجہ سے ہونے والے درد میں مبتلا تھا