مقبول خبریں
شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کیساتھ تعصب ہوتا ہے، اسد صدیقی کا انکشاف
اداکار اسد صدیقی نے ملک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ‘متعصبانہ کاسٹنگ پریکٹسز’ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کا انتخاب اکثر ٹیلنٹ کے بجائے رابطوں اور ظاہری شکل پر ہوتا ہے۔
حال ہی میں اشنا شاہ کے ٹاک شو میں شرکت کرتے ہوئے اسد صدیقی نے اپنے خدشات کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ فلم اور ڈراموں کے لیے ان اداکاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جن کی جلد ہلکی رنگت کی ہو یا ان کے ذاتی روابط ہوتے ہیں، البتہ یہ حرکات پروڈکشن معیار کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ میرٹ کو کمزور کرتی ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود پروڈکشن میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایسی صورت میں خواہشمند اداکاروں کے لئے زیادہ مساوی مواقع پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسد صدیقی کی اہلیہ زارا نور عباس کا تعلق ایک قابل ذکر اداکاری گھرانے سے ہے جس میں بشریٰ انصاری اور عاصمہ عباس شامل ہیں۔
زارا نور عباس نے خود کو بھی پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر منوایا ہے۔