مقبول خبریں
ایپل آئی فون 17 پرو کی اہم تفصیلات منظر عام پر آگئی
ایپل آئی فون 16 لائن اپ کے لانچ ہوئے ابھی چند ماہ ہی ہوئے ہیں اور اس دوران نئے آئی فون 17 پرو کی تفصیلات منظر عام پر آگئی۔
نائن ٹو فائیو میک کے مطابق ایپل آئی فون 17 پرو ڈیزائن میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ٹائٹینیم، اسکوائر کیمرے اور آل گلاس بیک کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کے 2025 پرو ماڈلز میں بنیادی ماڈلز کی طرح ایلومینیم فریمز ہوں گے۔
لیک تفصیلات کے مطابق کمپنی فل گلاس بیک کو اپ ڈیٹڈ پارٹ ایلومینیم سے تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ بیک کا اوپری حصہ تھری ڈی گلاس کے بجائے ایلومینیم سے بنے ایک بڑے مستطیل کیمرے کے جزیرے پر مشتمل ہو گا۔
مزید پڑھیں:استعمال شدہ آئی فونز صارفین کیلئے اہم معلومات
مزید پڑھیں:برف میں پھنسا آئی فون لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
آئی فون 17 پرو میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ برقرار رکھنے کیلئے نچلے نصف حصے کو شیشے سے بنایا جائے گا، ٹائٹینیم حالیہ پرو ماڈلز میں کلیدی اپ گریڈ میں سے ایک تھا یہی حیرت انگیز ہے کہ ایپل اپنے اعلی درجے کے ماڈلز کیلئے ایلومینیم پر غور کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اسٹینلیس اسٹیل ایلومینیم سے زیادہ پائیدار ہے لیکن بھاری ہے جبکہ ٹائٹینیم کم وزن کرتے ہوئے اسی استحکام کی پیش کش کرتا ہے۔
کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹائٹینیم آئی فون 15 پرو ماڈلز میں گرمی کے مسائل کا سبب بن رہا ہے۔ لہذا ممکن ہے کہ یہ وجہ ہے کہ موبائل کے مٹیریل مواد کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
گزشتہ سال کمپنی نے اپنے پرو ماڈلز کیلئے سٹینلیس اسٹیل سے ٹائٹینیم میں سوئچ کیا تھا جبکہ ریگولر اور ایس ای ماڈلز ایلومینیم سائیڈ ریلز کے ساتھ پھنسے ہوئے تھے۔