مقبول خبریں
اورنگ زیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی پر اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پولیس کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی جس کا نام فورتھ شیڈول میں درج ہے، حکام کو مطلع کیے بغیر شہر سے باہر آمد ورفت کی خلاف ورزی پر انکے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ریمارکس دیے کہ اورنگ زیب فاروقی کو گرفتار کرکے 12 دسمبر تک عدالت میں پیش کیا جائے۔
فورتھ شیڈول کیا ہوتا ہے:
پولیس حکام کے مطابق فورتھ شیڈول ان افراد کی فہرست ہے جو امن و امان میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں نگرانی میں ہوتے ہیں۔ اورنگزیب فاروقی پر ان پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے قانونی کارروائی شروع ہوئی۔
فورتھ شیڈول کالعدم افراد کی ایک فہرست ہے جن پر اے ٹی اے کی دفعہ 11 ای ای کے تحت دہشت گردی اور/ یا فرقہ واریت میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جب بھی حکومت کو اطلاع ملتی ہے کہ کوئی شخص کسی کالعدم تنظیم سے وابستہ ہے تو وہ فورتھ شیڈول کیلئے اس شخص کا نام تجویز کر سکتی ہے۔
خیال رہے کہ کسی بھی مشتبہ شخص کا نام عام طور پر 3 سال کیلئے فورتھ شیڈول میں رکھا جاتا ہے، لیکن ضرورت پڑنے پر توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔