جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

نیتن یاہو کی گرفتاری پر جی 7 ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، اٹلی

26 نومبر, 2024 10:33

جی سیون ممالک نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹ گرفتاری پر مشترکہ مؤقف اپنانے کا مطالبہ کردیا۔

اطالوی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے آئی سی سی کی جانب سے گذشتہ ہفتے بینجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر کہا کہ ہمیں اس معاملے پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، جی سیون ڈیموکریسیز مشترکہ موقف چاہتے ہیں۔

جی سیون میں شامل امریکا نے آئی سی سی کے فیصلے کو مسترد کر دیا اور صدر جو بائیڈن نے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔

انتونیو تجانی جو خود آئی سی سی کے معاملے پر منقسم نظر آنے والی مخلوط حکومت کا حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں جی سیون اس معاملے پر ایک آواز میں بات کرے۔

اٹلی کے نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کے بارے میں بات کی، دیکھتے ہیں کہ آیا اس سے متعلق حتمی اعلامیے میں حصہ لے سکتے ہیں، البتہ ہم ایک معاہدہ تلاش کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

آئی سی سی نے گزشتہ جمعرات کو نیتن یاہو، ان کے سابق دفاعی سربراہ یوو گیلنٹ کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ادھر جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے میں پیش رفت کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top