مقبول خبریں
نوجوانوں کیلئے ای ٹیکسی پروگرام کا آغاز
کراچی: حکومت سندھ نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس اقدام کا انکشاف کیا جس سے نوجوان سبسڈی اسکیم کے ذریعے ٹیکسی مالکان بن سکیں گے۔
پروگرام کے تحت ای ٹیکسیوں کے اخراجات بینکوں، سندھ حکومت اور شرکاء کے درمیان خود تقسیم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:کراچی کی سڑکوں پر چنگچی رکشے کیوں نظر آتے ہیں؟ شرجیل میمن نے وجہ بتادی
انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم ہمارے نوجوانوں کو خود کفیل بنا کر انہیں با اختیار بنانے کیلئے تیار کی گئی ہے، معمولی رقم دے کر وہ اپنی ٹیکسیوں کے مالک اور چلانے کے قابل ہو جائیں گے۔
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج پر بھی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سندھ میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔