مقبول خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی مداخلت کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
واشنگٹن: امریکی وفاقی جج کی جانب سے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کے انتخابات کو منسوخ کرنے کے الزام میں بڑا ریلیف مل گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کو منسوخ کرنے کے الزام میں میں خصوصی وکیل جیک اسمتھ کی درخواست پر الزامات کو مسترد کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔
رپورٹ کے مطابق خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے امریکی اپیل کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹرز ٹرمپ کی مار لاگو رہائش گاہ میں سیکڑوں خفیہ دستاویزات کو غیر قانونی طریقے سے سنبھالنے اور برقرار رکھنے سے متعلق کیس کو مسترد کرنے کیخلاف اپنا چیلنج واپس لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے مشکل کھڑی کر دی
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی پراسکیوٹر نے جج سے نومنتخب صدر کا کیس ختم کرنے کی درخواست کر دی، جیک اسمتھ نے خفیہ دستاویزات کا مقدمہ بھی خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف سے پہلے کیس کو خارج کر دیا جائے، آئینی تقاضہ ہے صدر پر غیر ضروری طور پر کوئی بوجھ نہیں ہونا چاہیے، محکمہ انصاف کی پالیسی ہے موجودہ صدر کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا ہے۔