مقبول خبریں
کونسی بالی ووڈ فلم بغیر ہیروئن کے باوجود بلاک بسٹر ثابت ہوئی؟
بھارتی فلموں کو بلاک بسٹر بنانا ہے تو اس میں ایک عدد ہیرو ، ایک ہیروئن اور ایک کامیڈین کو شامل کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن ایک فلم ایسی بھی ہے جو بغیر اداکارہ کے باوجود کامیاب ہوئی۔
ہیرو ہیروئن کے بغیر تو کوئی فلم مکمل سمجھی جاتی ہی نہیں لیکن اب کچھ فلموں نے ثابت کیا ہے کہ بغیر ہیروئن یاہیرو کے بھی فلم بلاک بسٹر ثابت ہو سکتی ہے۔
اس بات کی مثال 17 سال پہلے ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ‘دھمال‘ کی ہے جو ایک مکمل کامیڈی فلم سمجھی جاتی ہے۔
دھمال میں ہیروز کے طور پر چار مرکزی کردار ہیں جن میں ارشد وارثی، جاوید جعفری، رتیش دیشمکھ اور آشش چودھری شامل ہیں جب کہ فلم میں سنجے دت کو ولن کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔
کامیڈی کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے، اس فلم میں اسرانی، سنجے مشرا، وجے راز، اور پریم چوپڑا جیسے اداکار بھی شامل تھے۔
إذکورہ بالی ووڈ یہ فلم پہلے ہی سین سے ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہے، دھمال کا بجٹ تقریباً 10 کروڑ روپے تھا لیکن اس نے باکس آفس پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے۔
جیسے کہ ہم بتا چکے ہیں کہ اس فلم میں کوئی ہیروئن نہیں تھی اس لیے فلم میں کسی خاتون اداکارہ کا نام شامل نہیں، فلم اتنی دلچسپ تھی کہ آج بھی چینل سوئچ کرتے ہوئے یہ فلم نظر آجائے تو ناظرین یہ فلم دیکھنے لگ جاتے ہیں۔
دھمال فلم کے کچھ کلپس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاتا ہے جب کہ میمز کی دنیا میں بھی اس فلم کو ایک مقام حاصل ہے۔