جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

علی امین کی قیادت میں پی ٹی آئی قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا

25 نومبر, 2024 20:11

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں روانہ ہونے والا قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔

رات برہان انٹرچینج کے قریب ڈھوک گھر میں گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کا قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوا تھا۔

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کے لیے آنے والا مرکزی قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوا ہے۔

علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صوبائی وزرا، پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شامل ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کی صورتحال برقرار ہے اور راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والے راستے مسلسل دوسرے روز بھی بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پی ٹی آئی نے انٹرنیٹ کیلئے ایلون مسک سے مدد مانگ لی

پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد میں میٹروبس سروس معطل ہے جب کہ حکومت نے جڑواں شہروں اور مری میں بھی تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عظمیٰ بخاری کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مظاہرین کے تشدد سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جب کہ 70 کے قریب اہلکار زخمی ہوئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں پولیس اہلکار کو ٹانگ پر گولی ماری گئی، کٹی پہاڑی پر کانسٹیبل واجد کی گردن پر گولی لگی، کوئی پاکستانی اس احتجاج کو پُرامن نہیں کہہ سکتا، اگر ریاست اپنی پر آگئی توآپ کو پتہ ہے کیا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top