مقبول خبریں
ایرانی سپریم لیڈر کا نیتن یاہو کو سزائے موت دینے کا مطالبہ
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کافی نہیں، انہیں سزائے موت دینی چاہئے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے بجائے سزائے موت جاری کی جانی چاہیے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا یہ بیان بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کارروائیوں پر نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونیوں نے جو کچھ کیا وہ جنگی جرائم ہیں، لہٰذا نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کافی نہیں، ان اسرائیلی رہنماؤں کو سزائے موت دی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
فرانس نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کیلئے تیاری کرلی
نیتن یاہو کا اپنی کابینہ پر حزب اللہ، حماس کو معلومات دینے کا الزام
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ نہیں جیت رہا کیونکہ غزہ اور لبنان میں لوگوں کے گھروں پر بمباری کرنے کو کوئی جیت تصور نہیں کرتا، البتہ پاسداران انقلاب آخر کار ایک دن صیہونی حکومت کو تباہ کر دے گا۔