مقبول خبریں
قومی اقتصادی کونسل نے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی
قومی اقتصادی کونسل نے 172 ارب روپے مالیت کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
اس دوران کمیٹی نے 11 ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جب کہ 172.7 ارب روپے کی لاگت کے 10 منصوبوں کی منظوری دی۔
اجلاس کے دوران وزارت صحت کی جانب سے مزید وضاحت کے لیے ایک پروجیکٹ مؤخر کر دیا گیا، منظور شدہ منصوبوں میں سے 6 منصوبے بلوچستان کے ہیں۔
علاوہ ازیں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے صوبوں میں رابطے کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کے شعبے سے متعلق منظور شدہ منصوبے شامل ہیں۔
کراچی کے لیے 29.2 بلین روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ورلڈ بینک کے فنڈڈ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔