جمعہ، 13-دسمبر،2024
جمعہ 1446/06/12هـ (13-12-2024م)

نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس ویڈنگ فوٹو شوٹ وائرل

25 نومبر, 2024 17:58

اسلام آباد میں نوبیاہتا جوڑا احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی قافلے کو روکنے کے لیے لگائے گئے کنٹینرز کے ساتھ فوٹو شوٹ کرنے پر مشہور ہو گیا۔

ہر کوئی خصوصاً نئے شادی شدہ جوڑے فوٹو شوٹ کے لئے خوبصورت جگہ کا انتخاب کرتے ہیں تاکہ وہ ان لمحوں کو یادگار بنا سکیں تاہم اسلام آباد کے اس نئے جوڑے نے دلکش جگہ کے بجائے کنٹینرز کا انتخاب کیا۔

دی ٹیلنٹ اسٹوڈیوز کے نام سے ایک انسٹا گرام پیج پر دلہا اور دلہن کی کچھ تصاویر جاری کی گئیں جن میں دوڑے کو کینٹینرز کے ہمراہ فوٹو بنواتے دیکھا گیا۔

جوڑے کا یہ فیصلہ یقیناً ان کے لئے یادگار رہے گا کہ انہوں نے راستوں کی بندش کی وجہ سے لگے کنٹینرز کے سامنے ویڈنگ فوٹو گرافی کی تھی۔

ان کنٹینرز پر اسپرے کی مدد سے قیدی نمبر 804 سمیت دیگر نعرے لکھے گئے ہیں، ایک تصویر میں دلہن 8 اور 4 کے عین وسط جب کہ دلہن تقریباً کنٹینر کے پاس کھڑا ہے۔

اس فوٹو نے انٹرنیٹ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

ان تصاویر کے پس منظر میں جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار چل رہا ہے، تصاویر پر سوشل میڈیا پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

کنٹینرز پر 804 کا ہندسہ بھی اسپرے پینٹ سے لکھا گیا تھا، یہاں فوٹو گرافر کو بھی داد دی جا رہی ہے کہ اس نے کس انداز میں ان کی تصاویر بنائیں۔

کچھ صارف اسے ان کی زندگی کا بہترین فوٹو شوٹ قرار دیتے ہوئے نظر آئے، زیادہ صارف نے اس نئے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top