مقبول خبریں
بھارتی گلوکار پاکستانیوں فنکاروں سے بہتر ہیں، چاہت فتح علی خان
معروف یوٹیبر اور کامیڈین چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی گلوکار پاکستانیوں سے بہتر ہیں۔
چاہت فتح علی خان کی مقبولیت میں اضافہ عجیب و غریب میوزک ریمیک کے مشہور ہونے کے بعد ہوا، بدو بدی کا ان کا ریمیک اس وقت سوشل میڈیا پر زیر بحث آیا جب اسے مین اسٹریم گلوکاروں کے گانوں سے زیادہ ویوز ملے۔
چاہت فتح علی خان کئی شوز میں بطور مہمان شریک ہوکر انٹرویو بھی دے چکے ہیں جب کہ انہوں نے رواں سال پاکستانی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیج اداکارہ نے عبدالزاق سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
کامیڈین اور گلوکار کو سرحد کے دونوں اطراف کی مشہور شخصیات کی جانب سے کافی رد عمل ملا ہے۔ بہت سے پاکستانیوں نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بہت سے بھارتی فنکاروں نے انہیں سراہا۔
حال ہی میں ایک چاہت فتح علی خان نے مرتضیٰ ویوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ پاکستانی گلوکار ان سے حسد کیوں کرتے ہیں جبکہ بھارتی فنکار ان کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہیں۔
View this post on Instagram