مقبول خبریں
پوری ٹیم صرف 7 رنز پر ڈھیر، کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم
ٹی 20 میچ محض چھکے اور چوکوں کا کھیل مانا جاتا ہے لیکن ایک ٹیم ایسی بھی ہے جو انٹرنیشنل میں صرف 7 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آئیوری کوسٹ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سب ریجنل افریقہ کوالیفائر گروپ سی کے میچ میں نائجیریا کے ہاتھوں 264 رنز سے شکست کھا کر ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سب سے کم اسکور بنانے والی ٹیم بن گئی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نائجیریا نے میچ کے بہترین کھلاڑی سلیم سالاؤ کی 53 گیندوں پر 112 رنز کی اننگز کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔
272 کے ہدف کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم 7.3 اوورز میں پویلیئن لوٹ گئی، 11 میں سے 6 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ ایک بلے باز صفر رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ پہلی بار ہے جب کوئی ٹیم سنگل ڈیجیٹ فیگر میں آل آؤٹ ہوئی ہو۔ اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 10 رنز پر آل آؤٹ کا تھا جو دو بار بنا تھا۔
اس کے ساتھ ہی نائیجریا آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے شکست دے کر بڑے مارجن سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بھی بن گئی۔