جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

فرانس نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کیلئے تیاری کرلی

25 نومبر, 2024 15:28

فرانس نے بھی کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی طرح اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے ایک انٹریویو میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے فرانس بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ فرانس بین الاقوامی انصاف اور اپنی آزادی کے لیے پرعزم ہے، ہم شروع سے ہی کہہ رہے ہیں اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کے احترام کے فریم ورک کے اندر اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔

جین نوئل باروٹ کا کہنا تھا کہ ہر بار اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  امداد تک رسائی کو روکتا ہے، غزہ پر بمباری کرکے فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل جب کہ مغربی کنارے میں کالونیاں قائم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

نیتن یاہو کینیڈا میں قدم رکھتے ہی گرفتار ہوں گے، جسٹن ٹروڈو کا اعلان

نیتن یاہو کا اپنی کابینہ پر حزب اللہ، حماس کو معلومات دینے کا الزام

ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور نیتن یاہو اگر فرانس کا دورہ کرتے ہیں تو بین الاقوامی عدالت کے فیصلے پر عمل کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top