جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

کھانے کے شوقین افراد کیلئے ’مینڈک‘ پیزا مارکیٹ میں آگیا

25 نومبر, 2024 15:38

چینی پیزا ہٹ کی جانب سے کھانے کے شوقین افراد کیلئے ایک غیر معمولی مینیو متعارف کرایا گیا جس میں ’مینڈک‘ پیزا بھی شامل ہے۔

فوڈ ٹرینڈ کے عالمی ماہر ڈیوڈ ہینکے نے ایکس پر اس انوکھی پیشکش کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں محدود ایڈیشن کے پیزا کا اشتہار دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’اس بات کا ثبوت ہے کہ دوسرے ممالک، ثقافتیں مختلف قسم کے پروٹین کو ترجیح دیتی ہیں، پیزا ہٹ چین میں محدود عرصے کیلئے مینڈک کے ساتھ ایک پیزا پیش کر رہا ہے۔

پروٹین سے بھرپور اس پیزا کی دستیابی ابھی تک واضح نہیں کیونکہ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

تاہم کورین خبر رساں ادارے مائل بزنس نیوز پیپر نے خبر دی کہ اس پیزا کو ڈونگنز اور ڈریگنز کے تعاون سے لانچ کیا گیا اور اسے گیم کے ایک کردار سے متاثر ہو کر ‘گوبلن پیزا’ کا نام دیا گیا ہے۔

مینڈک کی حیرت انگیز ظاہری شکل میں اضافہ کرنے کیلئے مینڈک کی ’آنکھیں‘ کالے زیتون کے اوپر سخت ابلے ہوئے انڈوں کے 2 حصوں کا استعمال کرتے ہوئے بنائی جاتی ہیں۔

پیزا میں موٹی پرت، سرخ چٹنی، پارسلے اور ایک پورا تلا ہوا مینڈک مرکزی حصے کے طور پر شامل ہے۔ ریڈٹ کے ایک صارف نے پیزا کی حقیقی تصویر بھی شیئر کی جس سے صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top