مقبول خبریں
حزب اللہ نے اسرائیل پر 340 میزائل داغ دیے
اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں جاری دہشت گردی کے خلاف حزب اللہ نے کرارا جواب دے دیا۔
حزب اللہ نے تل ابیب اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کو نشانہ بنانے کے لیے 340 میزائل داغے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
گزشتہ روز بھی حزب اللہ کی جانب سے 36 مزاحمتی آپریشنز کیے گئے، 340 میزائل حملوں میں 11 اسرائیلی فوجی زخمی جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی تنصیبات تباہ ہوگئیں۔
تل ابیب میں بھی حزب اللہ نے بڑی کارروائیاں کیں جس کے بعد اسرائیلیوں کی دوڑیں لگ گئیں اور صیہونی سائرن کی آوازوں پر جان بچانے کے لئے بھاگتے رہے جب کہ کارروائیوں نے اسرائیل میں نظام زندگی معطل کردیا۔
تل ابیب میں پانچ لانگ رینج میزائلوں اور متعدد ڈرونز سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، اس کے باعث بین گوریون ائیرپورٹ بھی بند کردیا گیا جب کہ متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور پانچ اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہوگئے۔
مقبوضہ فلسطین کے علاقے المطلہ پر 80 میزائل داغے گئے جس کے نیتجے میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، اشود بحری اڈے کو بھی خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔