جمعہ، 13-دسمبر،2024
جمعہ 1446/06/12هـ (13-12-2024م)

کارگو کمپنی کا فضائی طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ

25 نومبر, 2024 12:15

وینس: لتھوانیا کے دارالحکومت میں ڈی ایچ ایل کا مال بردار طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ کے قریب رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

امریکی میڈیا نیو یارک ٹائمز کے مطابق عالمی کارگو کمپنی ڈی ایچ ایل کارگو طیارے نے جرمنی کے شہر لیپزگ سے لتھوانیا کے دارالحکومت وینس کیلئے پرواز بھری تھی جس کولتھوانیا کے ولنیئس ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرنا تھی۔

ڈی ایچ ایل کے بوئنگ 737 طیارے میں عمارت سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پا لیا جبکہ جائے حادثہ سے دو افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک زخمی نے اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ ابتدائی طور پر موسم خرابی ایک وجہ معلوم ہوتی ہے۔

ماہرین بوئنگ 737 جو 31 سال پرانا طیارہ ہے کو ایک پرانا ایئر فریم سمجھتے ہیں تاہم یہ کارگو پروازوں کے لیے اس کا استعمال کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top