جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ بندی پر بڑی پیش رفت

25 نومبر, 2024 11:12

اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ’بہت قریب‘ ہے جس پر ابتدائی طور پر فریقین رضا مند ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی حد بندی پر مذاکرات ہوں گے۔ جنگ بندی کی صورت میں حزب اللہ دریائے لیطانی سے شمال تک پیچھے ہٹ جائے گا جبکہ اسرائیل جنوبی لبنان سے انخلاء کرے گا۔

لبنان کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے وسط میں جنگ بندی میں اضافے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ کا خوف یا بدحواسی اسرائیل نے لبنانی فوجی کا اڈہ تباہ کردیا

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے لیکن یہ ابھی مکمل طور پر تشکیل نہیں پا یا ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ثالثوں کو ابھی تک کوئی گرین سگنل نہیں دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی نگرانی میں جنگ بندی کی نگران فورس کام کرے گی۔ معاہدے کی موجودہ تفصیلات اسرائیل کے حق میں ہیں، اسرائیل جنوبی لبنان پر زمینی کارروائی کے 2 اہم اہداف حاصل کرلے گا۔

سرحد سے حزب اللہ کی پیسائی اور شمالی اسرائیل پر حملے بند ہونا اسرائیلی فتح تصور ہوگی، اہداف اور ڈیڈ لائن کے بغیر سرحدی حدبندی کے مذاکرات بے نتیجہ رہ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top