مقبول خبریں
پاکستان بھر میں واٹس ایپ پر رابطوں میں دشواری کا سامنا
پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کو پاکستان بھر میں رابطے کے دوران دشواری کا سامنا ہے۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ہفتے کی رات 10 بجے کے قریب ایک گھنٹے کے اندر 207 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 67 فیصد صارفین کو پیغامات، خاص طور پر میڈیا فائلیں بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 16 فیصد کو انہیں پیغامات وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی ٹی ماہرین کے مطابق یہ خلل زیادہ تر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صارفین کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے۔ دریں اثناء ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے ہیٹ میپ کے مطابق سندھ بھر میں تعطل کا سب سے زیادہ اثر کراچی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ نے نئے سال کے جشن کی تیاری شروع کر لی
آئی ٹی انڈسٹری کے ذرائع نے میڈیا فائلوں کو شیئر کرتے ہوئے مسائل کا سامنا کرنے کا اعتراف کیا لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ مسئلہ ہے کیا؟
واٹس ایپ کی اچانک بندش کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو بھی صارفین کی جانب سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، صارفین نے شکایت کی کہ وہ میڈیا فائلوں کو شیئر کرنے میں ناکام رہے ہیں، لیکن مسئلے کی وجہ کی نشاندہی نہیں کرسکے۔