جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

کرم میں مخالفین فریقین نے 7 روز کیلئے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا

25 نومبر, 2024 09:42

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں اتوار کے روز ایک سرکاری جرگے کے بعد 7 روز کیلئے جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف قبائلیوں کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت کی گئی جس میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت اور شورش زدہ ضلع کے حکام کے مطابق تین روز سے جاری تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہو گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا کہ ایک حکومتی وفد کرم کے مرکزی قصبے پاراچنار گیا اور ہفتے اور اتوار کو مخالف رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ جنگ بندی معاہدے اور پھر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:ضلع کرم؛ فائرنگ کے واقعات میں مزید 18 افراد جاں بحق

محمد علی سیف نے کہا کہ حکومتی جرگہ کرم سے پشاور واپس آیا تھا اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے 7 دنوں کیلئے جنگ بندی اور ایک دوسرے کے قیدیوں اور لاشوں کو واپس کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کرم میں مسلح گروہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ضلع میں زمین کے تنازع پر کئی دہائیوں سے قبائلی دشمنی میں مصروف ہیں۔ جھڑپوں کی تازہ ترین لہر جمعرات کو اس وقت شروع ہوئی جب مسلح افراد نے شہری گاڑیوں کے قافلوں پر حملہ کیا جس میں درجنوں مسافر ہلاک ہو گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top