مقبول خبریں
مسجد کو مندر بنانے کی کوشش؛ پولیس کی فائرنگ! 3 مسلمان شہید
ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے بھارتی ریاست اُتر پردیش میں ایک اور مسجد کو مندر کی تعمیر کروانے کیلئے سروے کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسلمان مخالف اقدامات اپناتے ہوئے ایک اور مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے منصبوے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے سروے کے دوران فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 مسلمان شہید ہوگئے۔
اترپردیش کے علاقے سنبھل کی جامع مسجد کے ماضی میں مندر ہونے کا دعویٰ کرکے انتہاپسند ہندوؤں نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔نم
مزید پڑھیں: سکھ رہنما کے قتل میں مودی، امت شاہ کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، امریکا
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جامع مسجد کو مغل دور میں ایک مندر کو گرا کر تعمیر کیا گیا تھا۔ مسجد سے ملنے والے نوادرات سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔
جس پر مسجد کمیٹی نے کسی بھی ایسی چیز کے ملنے کو جھوٹ اور سازش قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جامع مسجد کو ایک اور بابری مسجد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ہندو انتہاپسندوں نے مسجد کو شہید کردیا، قرآن مجید کی بےحرمتی
عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد مسجد کے سروے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس عمل درآمد کے لیے پہنچ گئی۔ انتہاپسند ہندو بھی جمع ہوگئے۔
تاہم اس دوران پولیس نے مسلمانوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث تین مسلمان شہید ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت نعیم، بلال اور نعمان کے نام سے ہوئی۔
دوسری جانب پولیس نے 3 خواتین سمیت 15 مسلمانوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے جن پر مقدمہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔