مقبول خبریں
زمبابوے جیسی کمزور ٹیم نے بھی پاکستان کو ہرادیا
زمبابوے نے پاکستان کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 80 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.2 اوورز میں 205 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور قومی ٹیم کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا۔
معمولی ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے بیٹرز لڑکھڑا گئے اور ریت کی دیوار ثابت ہوئے پاکستانی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔
مزید پڑھیں: اسٹیج اداکارہ نے عبدالزاق سے ”شادی” کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
بارش نہ رکنے پر زمبابوے نے یہ میچ ڈی ایل ایس قانون کے تحت 80 رنز سے جیت لیا۔
زمبابوے کی بیٹنگ؛
کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، شان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20، برینڈن ماوتا ایک جبکہ بلیسنگ مزربانی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم رضا 39 رنز بناکر فیصل اکرم کا شکار بنے۔
رچرڈ نگروا نے ٹیم کیلئے 48 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور فیصل اکرم نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔