مقبول خبریں
اسٹیج اداکارہ نے عبدالزاق سے ”شادی” کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
اسٹیج ڈانسر دیدار نے قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالزاق کیساتھ شادی سے متعلق خبروں پر لب کشائی کردی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماضی کی رقاصہ دیدار نے انکشاف کیا کہ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالزاق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی تاہم ایک شرط بھی عائد کی تھی۔
انہوں نے سابق کرکٹر کے ساتھ اپنی منگنی کے بارے میں انکشاف کیا کہ ہم دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے بات شادی تک نہ جاسکی۔
معروف ڈانسر دیدار نے کہا کہ وہ آج بھی سابق آل راؤنڈر کی عزت کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: "مومنہ نے جنم دن خاص بنالیا، والد کے کپڑوں میں فوٹو کروا ڈالا”
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کرکٹر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ڈانسر دیدار انکا پہلا پیار تھیں اور اچھی دوست بھی تھیں، اس لیے ہم نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: اقرا یونیورسٹی فیشن شو کے نام ”فحاشی” پھیلانے لگی
انکا مزید کہنا تھا کہ میں نے انہیں شوبز چھوڑنے اور رقص سرور چھوڑنے کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا تھا تاکہ وہ اپنے فلمی کیرئیر اور انڈسٹری کو چھوڑ دیں کیونکہ میرے گھر والے اس رشتے کو نہیں مانتے تاہم اداکارہ کے انکار پر پیچھے ہٹ گئے تھے۔
@ahmadkhan786666 Summary of love of Abdul Razzaq and Dildar Ji #foryou ♬ original sound – Ahmad lala
@ahmadkhan786666 Summary of love of Abdul Razzaq and Dildar ji #foryou #expresion ♬ original sound – Ahmad lala