مقبول خبریں
حزب اللہ کا خوف یا بدحواسی اسرائیل نے لبنانی فوجی کا اڈہ تباہ کردیا
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے فوجی اڈے کو سمجھ لبنانی فوج کے فوجی اڈے کو اُڑا ڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے مرکز کو سمجھ کر بدحواسی میں لبنانی فوج کے اڈے پر بم برسادیے جس کے نیتجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا جہاں پہلے سے حزب اللہ سے لڑائی جارہی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے اور وضاحت کرتی ہے کہ وہ لبنانی فوج کے خلاف نہیں بلکہ صرف حزب اللہ کے خلاف لڑرہی ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ خودکش ڈرون سے اسرائیلی بحری اڈے کو نشانہ بناڈالا
اس سے قبل لبنانی فوج کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے ال امیریہ میں لبنانی فوج کے اڈے پر حملے کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ فوجی اڈے کو بھی نقصان پہنچا۔