مقبول خبریں
شانایا واوڈا نے ویمنز سوئمنگ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
شانایا واوڈا نے 30ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
7 سالہ تیراک شانایا واوڈا نے آج کراچی کلب میں منعقد ہونے والی 30ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2024 میں 8 اور انڈر بریسٹ اسٹروک کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
مسابقتی ایونٹ میں شانایا کی متاثر کن کارکردگی نے اس کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں اور عزم کا اظہار کیا، جو اس کے نوجوان تیراکی کے کیریئر میں ایک اہم نشان بنا۔
پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئین شپ خطے کے اہم مقابلوں میں سے ایک ہے، جن میں نوجوان تیراکوں کو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے موقع ملتا ہے۔