جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

حزب اللہ خودکش ڈرون سے اسرائیلی بحری اڈے کو نشانہ بناڈالا

24 نومبر, 2024 19:04

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی شہر اشدود میں بحری اڈے پر ڈرون حملہ جبکہ اتل ابیب میں ایک فوجی ہدف کو جدید میزائل سے نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی جانب سے اسرائیل کے شمالی قصبے المطلہ پر 8 بار میزائل حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں قضبے کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سائرن بجنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب صہیونی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے آج صبح سے المطلہ قصبے پر کم از کم 80 راکٹ داغے ہیں۔

مزید پڑھیں: "لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں”

اسی دوران لبنان کی حزب اللہ نے اشدود بحری اڈے کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیلی محقق سمیت 3 فوجیوں کو جہنم واصل کردیا

اس کے علاوہ حزب اللہ نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف پر نئے حملے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہم نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top