مقبول خبریں
نیتن یاہو کا اپنی کابینہ پر حزب اللہ، حماس کو معلومات دینے کا الزام
حزب اللہ اور حماس کے ہاتھوں مسلسل ہزیمت سے دوچار ہونیوالے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی ہی کابینہ پر فوجی معلومات لیک کرنے کا الزام لگادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی ریاست کے وزیراعظم بینجامن نیتن یاہو نے منی وزارتی کونسل کے ارکان پر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کو معلومات فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہماری کابینہ سے حماس، حزب اللہ اور ایران کو بہت اہم اور حساس ترین معلومات لیک کی جا رہی ہیں، جس سے دشمن ہمارے پالیسی کا پہلے سے اندازہ الگا کر بیٹھا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ اس کیس میں مبینہ طور پر وہ لوگ ملوث ہیں جنہوں نے اسرائیل کے شہریوں کو نقصان پہنچایا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
مزید پڑھیں: فوج نے نیتن یاہو کو یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق اہم مشورہ دیدیا
خیال رہے کہ نتین یاہو اور انکی ٹیم کو مشتبہ افراد پر ریاست اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب دو روز قبل نتین یاہو کے قریبی ساتھی پر معلومات لیک کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ معلومات لیک کیس کے ملزم کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔