مقبول خبریں
ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی 348 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں۔ ایلون مسک کے اثاثوں کی خالص مالیت 334.3 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کے امیر ترین فرد بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین فرد بن چکے ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت محض 20 روز کے دوران 70 ارب ڈالر بڑھ چکی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے انٹرنیٹ کیلئے ایلون مسک سے مدد مانگ لی
مزید پڑھیں:ایلون کے ایکس سے بیزار صارفین بلیو اسکائی کا رخ کرنے لگے
امریکا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح اور ٹرمپ انتظامیہ میں ایلون مسک کو حکومتی کارکردگی کے محکمے میں اہم عہدہ ملنے کے بعد ایلون مسک کی الیکٹرک ( توانائی سے چلنے والی) کاریں بنانے والی کمپنی ’ ٹیسلا ’ اور مسک کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (XAI ) کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے
ان کی کمپنی ٹیسلا کے اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت میں زبردست اضافہ ہوا، یہ پیش رفت امریکا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
خیال رہے کہ یکم جون 2023 کو ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب 92 ارب ڈالر کی سطح پر تھی، جس پر انہوں نے لگژری مصنوعات بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ لوئی وٹان موئت ہینیسے کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرناولٹ سے دنیا کے امیر ترین فرد رہنے کا اعزاز چھین کر اپنے نام کیا تھا۔