ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

پی ٹی آئی کارواں خیبرپختونخواہ سے تاحال روانہ نہ ہو سکا

24 نومبر, 2024 16:23

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کا کارواں خیبرپختونخواہ سے عمران خان کی رہائی کی کال پر اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کیلئے تا حال روانہ نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آنے والے کاروان کی قیادت کون کرے گا؟ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں لڑائی ہو گئی جس پر علی گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کو کہا کہ آپ غیر سیاسی ہیں اس لیے کانوائے کو لیڈ نہیں کر سکتیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ میں احتجاجی کارواں کی قیادت ہی کروں گی، جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر چکی ہیں،میں خان صاحب کے حکم پر عمل کر رہا ہوں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں، میں بھی خان صاحب کے حکم پر عمل کر رہی ہوں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں شدید بحث کے بعد ناراضگی ہو گئی ہے جب کہ بشری بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھی ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کاروان چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top