جمعہ، 13-دسمبر،2024
جمعہ 1446/06/12هـ (13-12-2024م)

بھارتی ریپر نے ہانیہ عامر کیساتھ تعلقات کی وضاحت کر دی

24 نومبر, 2024 16:08

بھارتی ریپر اور گلوکار باد شاہ نے خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی گلوکار بادشاہ نے کہا کہ ہانیہ عامر انکی بہت اچھی دوست ہیں اور ان کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔

گلوکار بادشاہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم ملتے ہیں تو ہمیں بہت مزہ آتا ہے اور یہ سب اس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں خوش ہیں اور میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔

مزید پڑھیں:بھارتی گلوکار اور ہانیہ عامر کا کیا رشتہ ہے؟ بادشاہ بول اُٹھے

بھارتی گلوکار بادشاہ کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر ہمیں رومانوی انداز میں جوڑتے ہیں، ہماری کیمسٹری بہت اچھی ہے لیکن لوگ اکثر اس کی غلط تشریح کرتے ہیں اور جو لینا چاہتے ہیں وہ لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی دونوں ممالک کے مداحوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ دونوں ستاروں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top