مقبول خبریں
برطانیہ میں سمندری طوفان ٹکرانے سے تباہی مچ گئی
لندن: برطانیہ میں سمندری طوفان (برٹ) نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو نقصان پہنچاتے ہوئے ساحل سے ٹگرا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ سمندری طوفان برٹ برطانیہ کے ساحل سے ٹکرا گیا، تاہم نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔
سمندری طوفان کی 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہورڈنگز اُڑا دیے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، ٹرانسپورٹ کا نظام معطل، انٹرنیٹ منقطع اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سمندری طوفان کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ کچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مزید تین روز تک موسم خراب رہے گا۔ سمندری طوفان برٹ کے اثرات آئرلینڈ اور فرانس میں دیکھے گئے جہاں برف باری، بارش اور تیز ہواؤں کے جھکڑ سے موسم سرد ہوگیا۔