مقبول خبریں
اسرائیل نے حماس کے قبضے میں اپنے ہی شہری کو مار ڈالا
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرتے ہوئے حماس کے قبضے میں اپنی یرغمالی خاتون شہری کو مار ڈالا۔
تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام کے ذریعے دیے گئے ایک بیان میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے غزہ کے شمالی علاقوں میں ایک یرغمالی خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں ہلاک اس اسرائیلی خاتون یرغمالی کے ساتھ موجود ایک اور قیدی کی زندگی کو ابھی تک خطرہ لاحق ہے۔ ان یرغمالیوں کی زندگیوں کی پوری ذمہ داری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، انکی حکومت اور ان کی فوج کے کمانڈروں پر عائد ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل بائیکاٹ مہم: اسٹار بکس کا 50 اسٹورز بند کرنے کا اعلان
مزید پڑھیں:6 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی، ہزاروں نفسیاتی ہوگئے
القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے یہ بھی کہ دشمن کو وسیع پیمانے پر تباہی اور کچھ اسیروں کی موت کی وجہ سے اپنے مردہ اسیروں کی لاشوں کے غائب ہونے کے مخمصے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیلی علاقوں پر حملہ کرکے 250 کے قریب اسرائیلیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ نومبر 2023 کے آخری ہفتے عارضی جنگ بندی میں کئی یرغمالی رہا کردئیے گئے تھے۔
تاہم ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک 101اسرائیلی یرغمالی زندہ یا مردہ حالت میں حماس کے پاس موجود ہیں۔