ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

شہر اقتدار سے پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان گرفتار

24 نومبر, 2024 10:49

اسلام آباد پولیس نے شہر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے  درجنوں کارکنان گرفتار کر لیے۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے شہر میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشن کیا گیا، اس دوران گیسٹ ہاؤسز  اور  ہاسٹلز کی چیکنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے 70 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران  تھانہ لوئی بھیرکے علاقے سے 35، سنگجانی سے 45 اور تھانہ ترنول کے علاقے سے 42 کارکن گرفتار کرلیےگئے۔

مزید پڑھیں:کسی دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے،  وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر واضح کردیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ تھانہ کوہسار  کے علاقے سے 60، تھانہ بارہ کہو سے20 اور  تھانہ  رمنا سے25  پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیےگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار  پی ٹی آئی کارکن جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے  جبکہ کئی کنٹینروں میں بجری بھر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا جو بھی احتجاج کیلئے اسلام آباد آئے گا، پکڑا جائے گا، اس کے خلاف پرچہ کٹے گا ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top