جمعرات، 12-دسمبر،2024
بدھ 1446/06/10هـ (11-12-2024م)

علیزے اور فیروز میں ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر جنگ چھڑگئی

23 نومبر, 2024 20:06

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق جوڑی فیروز خان انکی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان میں پھر سوشل میڈیا جنگ چھڑ گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے بچوں کی دیکھ بھال کے بوجھ کے بارے میں ایک خفیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”جب بھی بچے بیمار پڑتے ہیں یا بیماری محسوس کرتے ہیں تو وہ انہیں میرے دروازے پر چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں”۔

علیزہ سلطان کی یہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے بعد چند گھنٹے قبل اداکار فیروز خان کا ردعمل بھی آگیا۔

مزید پڑھیں: درفشاں نے شادی سے متعلق اپنی خواہش بتادی

اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر اداکار نے لکھا کہ آٹینشن چاہیے اسٹار بنادوں؟ اداکار کی اس اسٹوری کو سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ علیزہ سلطان کی پوسٹ کا ردعمل ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار اور ہانیہ عامر کا کیا رشتہ ہے؟ بادشاہ بول اُٹھے

یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے علیزہ سلطان سے 2018 میں شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان اور فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑی نے 2 بچوں کی پیدائش کے بعد راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور پھر فیروز خان نے زینب نامی لڑکی سے شادی کرلی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top