جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

ملک بھر میں رات 12 بجے کے بعد انٹرنیٹ بند ہوجائے گا؟

23 نومبر, 2024 19:45

ملک بھر میں آج رات 12 کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ سروس معطل کردی جائے گی۔

جی ٹی وی کے مطابق حکومت نے آج رات 12 کے بعد انٹرنٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وائی فائی سروسز بھی نہیں چلیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس کھلی ہوگی تاہم سروس کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی نے بڑا دعویٰ کردیا

دوسری جانب نیکٹا نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

نیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ 19اور 20 نومبر کی درمیانی شب فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاک افغان باڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں تاکہ احتجاج میں دہشتگردی کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top