مقبول خبریں
مہنگا ترین دلہن کیک! قیمت جان کر مداح حیران
دبئی میں دلہن کی مشابہت رکھتا دنیا کا مہنگا ترین ویڈنگ کیک قیمت اور حیران کُن آرٹ کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں تیار کیا گیا دلہن سے مشابہت رکھتے کیک کی قیمت 10 لاکھ ڈالر (یعنی 27 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) ہے، جو ہیروں اور موتیوں سے مزین تھا۔
دنیا کا مہنگا ترین ویڈنگ کیک معروف بیکر ڈیبی ونگھم اور ان کی ٹیم نے بنایا تھا۔
کسی بھی روایتی کیک کے برعکس، اس کی شکل دلہن سے مشابہت رکھتی تھی جبکہ لباس، پھولوں، موتیوں اور ہیروں سے تیار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: شریک حیات کو دھوکہ دینا اب جرم نہیں ہوگا، قانون منظور
کیک 182 سینٹی میٹر لمبا تھا اور اس کا وزن 120 کلو گرام تھا، جو اسے اب تک کے سب سے بڑے کیکوں میں سے ایک بنا دیتا ہے۔ اس شاہکار کو بنانے میں 10 دن کی محنت لگی اور 1000 سے زیادہ انڈے، 20 کلو گرام چاکلیٹ شامل تھی۔
کیک کو 3 قیراط خوردنی ہیروں اور موتیوں سے بھی مزین کیا گیا تھا جن کی مالیت لاکھوں میں تھی۔
دلہن کے عنوان سے کیک کو 2019 میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ڈیبی کے برائیڈل کلیکشن کے حصے کے طور پر دکھایا گیا تھا، جس میں کیک اور ہیروں کی خوبصورتی کا جشن منایا گیا تھا۔