مقبول خبریں
درفشاں نے شادی سے متعلق اپنی خواہش بتادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے شادی سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔
حال میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ تم دھوم دھڑکے والی شادی کروں گی یا پھر شادی میں قریبی عزیز کو بلاؤ گی؟ جس پر اداکارہ نے سنسنی خیز جواب دیکر محفل لوٹ لی۔
اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا کہ میں دھوم دھڑکا ٹائپ نہیں ہوں، بتا کر پبلک میں اعلان کرکے شادی کروں گی جب بھی کروں گی لیکن کوشش ہوگی، تمام میرے جاننے والی شادی میں شریک ہوں لیکن میری امی یہ نہیں ہونے دیں گی۔
مزید پڑھیں: درفشاں سلیم کی چُھپ کر بنائی گئی ‘غیر اختلاقی’ ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ جب ہو اچھی جگہ ہو اور سب اچھے سے ہوجائے۔
قبل ازیں درفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے۔
مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار اور ہانیہ عامر کا کیا رشتہ ہے؟ بادشاہ بول اُٹھے
ان کا کہنا تھا کہ نئی شادی کے ابتدائی ایک دو ماہ کی چاہت کا عنصر بعد میں باقی نہیں رہتا، پسند کی شادی کرنے والے ایک دوسرے کے بارے میں پہلے سے کافی کچھ جان چکے ہوتے ہیں جس سے بعد کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں: درفشاں نے ناپسندیدگی اور والدہ کے غصے سے متعلق اہم انکشافات کردیے
تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی میں خاص مزاح بھی نہیں ہے۔